اتوار کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

0
4478

16 جولائی کو سہہ پہر 2 بجکر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ اس وقت اہل ایمان قبلہ کی سمت کا درست تعین کرسکیں گے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق سال میں دو بار ایسا موقع آتا ہے جب سورج کعبہ کے عین اوپر ہوتا ہے۔ اس وقت چارفٹ سے زائد لمبائی والی لکڑی یا سریا عمودی سمت میں اس طرح رکھا جائے کہ اس کا جھکاو کسی سمت نہ ہو۔لکڑی یا سریا کے بننے والے سائے کے آخر پر نشان لگایا جائے اور اس نشان پر کھڑے ہو کر لکڑی کی طرف دیکھا جائے تو سامنے کھڑی لکڑی کی سمت میں کعبہ ہوگا۔ رواں سال میں 28 مئی کو 2 بجکر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر دیکھا گیا تھا اور لوگوں نے خانہ کعبہ کی سمت کا خود تعین کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here