شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کا دعوی، عمران خان کو 21 جولائی کے لئے نوٹس جاری

0
3136
Punjab CM Shahbaz Sharif files defamation suit against PTI Chairman Imran Khan

تحریر: محمد لقمان
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے 10 ارب روپے کی حکومتی پیشکش کے الزام پر عدالت میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے۔
لاہور کی ایک عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان یا تو دس ارب روپے کی حکومتی پیشکش کا ثبوت دیں یا الزام لگانے پر اتنا ہی ہرجانہ ادا کریں۔
عمران خان نے چند ماہ پہلے ن لیگ کی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ ان کو پانامہ لیکس کے کیس سے دور رہنے کے لئے حکومت کی طرف سے 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ شہباز شریف نے دعوے میں موقف اختیار کیا ہے کہ دس ارب روپے کی پيش کش کے الزام ميں کوئي صداقت نہيں ۔جھوٹ بول کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچايا گيا ہے۔ شہبازشريف کي جانب سے مصطفيٰ رمدے ايڈووکيٹ نے دعويٰ دائر کيا ۔۔۔ دس ارب روپے کی پيش کش سے متعلق ۔۔۔ عمران خان کے بيانات اور انٹرويوز کو بھي دعوے کا حصہ بنايا گيا ہے ۔شہبازشريف کے دعوے کي سماعت ايڈيشنل سيشن جج نے کي ۔۔۔ اورعمران خان کو اکيس جولائي کے لئے نوٹس جاري کرديا گيا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here