دريائے راوي کے معاون نالوں ميں اونچے درجے کے سيلاب کي وارننگ

0
3287
Flood warning in tributories of river Ravi in Pakistan

تحریر: محمد لقمان
مقبوضہ کشمیر میں بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی کے نالوں میں پانی کی آمد تیز ہوگئی ہے اور سطح بھی مسلسل بلند ہورہی ہے۔ سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے ادارے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق نالہ ڈیگ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاو 17 ہزار 233 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں معاون نالوں میں اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔ دریائے راوی کے معاون نالوں میں ڈیگ، اجھ، بئیں اور بسنتر شامل ہیں۔ ہفتے کی شام شیخوپور ہ کے قریب برساتی نالے نکی ڈیگ میں پڑنے والے شگاف کو دو روز کے بعد پر کردیا گیا ہے۔ 130 فٹ چوڑے شگاف کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ زمین زیر آب آگئی تھی۔ سیالکوٹ اور شیخوپورہ کے برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث دریائے چناب سے نکلنے والی مرالہ راوی لنک کینال کو بند کردیا گیا ہے۔۔تاکہ نالوں میں آنے والے پانی کو بند نہر میں گرایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here