ریاست و سیاست: عمران خان کا دور حکومت

0
175

مصنف: عدنان عادل
صفحات: 576
ناشر: قوسین پبلیکیشنز لاہور
سال طباعت : 2023
تبصرہ: محمد لقمان

ریاست و سیاست: عمران خان کا دور حکومت کے مصنف عمران عادل لاہور کے ایک سینیر صحافی ہیں۔ جن کا پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں تیس سال سے زایئد کا تجربہ ہے۔ انہوں نے صحافت کے میدان میں انیس سو نوے میں قدم رکھا۔ وہ انگریزی اور اردو اخبارات میں بطور رپورٹر اور کالم نویس اپنی ذمہ داری ادا کر تے رہے ہیں۔ تقریباً دو دہائیوں سے وہ کسی نہ کسی حیثیت میں الیکٹرونک میڈیا سے منسلک ہیں۔ ان دنوں وہ سنو ٹی وی میں تجزیہ کار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ریاست و سیاست: عمران خان کا دور حکومت سے پہلے عدنان عادل دو کتابیں۔۔۔ٹی وی صحافت اور عالمی منظر نامہ تصنیف کر چکے ہیں۔ ٹی وی صحافت تو براڈکاسٹ جرنلزم پر پہلی مستند کتاب گردانی جاتی ہے جو کہ کسی بھی صحافی کو ٹی وی صحافت کو سمجھنے اور سیکھنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ عالمی منظرنامہ بھی بین الاقوامی سیاست پر ایک اہم کتا ب ہے۔
زیر نظر کتاب میں پی ٹی آئی کے بانی چیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے پونے چار سالہ دور کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان کی چھہتر سالہ تاریخ میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بعد عمران خان دوسرے مقبول ترین سیاسی رہنما سمجھے جاتے ہیں۔ جبکہ وہ ذوالفقار علی بھٹو سے کہیں زیادہ متنازعہ سیاستدان ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان پر لکھنا ایک بہت مشکل کام تھا۔ خاص طور ان دنوں میں ،جب ملک میں سیاسی تقسیم بہت زیادہ ہے اور کسی بھی موضوع پر ایمان دارانہ رائے دینا مشکل ہے۔عدنان عادل نے اس فرض کو بڑی دیانت داری سے نبھایا ہے۔ یہ کتاب مصنف کے روزنامہ 92 میں پونے تین سال تک چھپنے والے مضامین پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ کراچی کے روزنامہ جرات میں چھپنے والے مضامین بھی شامل ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب کو دس سے زایئد حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن میں اہم موضوعات۔۔۔۔ریاست، سیاست، معیشت، توانائی، خارجہ پالیس، جرایئم، کرپشن، تعلیم و تربیت، ماحولیات، شخصیات اور دیگر متفرق معاملات شامل ہیں۔ جو کتابیں مضامین یا آرٹیکلز پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ان کے مواد میں ایک خاص دور کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ ایسی ہی صورت حال اس کتاب میں ایک قاری کو نظر آئے گی۔ مگر عدنان عادل بغیر کوئی پوزیشن لیے ہر مضمون میں کسی بھی مسئلے کو بڑی تحقیق اور باریک بینی سے بیان کیا گیا ہے۔ کسی بھی سیاست دان، صحافی اور عام قاری کے لیئے یہ کتاب عمران خان کے دور کے بارے میں تفصیل سے جاننے میں مدد گ
ار ثابت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here