پاکستانی وفد امریکہ میں توانائی نمائش میں شرکت کرے گا

0
3311

تحریر: محمد لقمان
پاکستانی سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات کا ایک وفد 4 سے 8 دسمبر تک امریکی شہر لاس ویگاس میں بجلی کی پیداوار سے متعلق ایک بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شریک ہوگا۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے اقتصادی قونصلر ولیم لیٹینن وفد کی قیادت کریں گے۔
وفد کے ارکان ڈینور، کولورا ڈومیں امریکی محکمہ توانائی کی نیشنل رینیوایبل انرجی لیبارٹری دورہ بھی کریں گے۔
وفد امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور توانائی کے شعبے میں تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لے گا۔
بجلی کی پیداوار سے متعلق پاور۔جین انٹرنیشنل نام سے منعقد کی جانے والی یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نمائش ہے اور اسے توانائی کے شعبے کے رجحانات، ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ امور کا احاطہ کرنے کے حوالے سے ایک صنعتی رہنما کی حیثیت حاصل ہے۔ نمائش میں 1400 سے زیادہ کمپنیاں لگ بھگ 20ہزار شرکاء کے سامنے اپنی مصنوعات اور مسائل کا حل پیش کریں گے۔امریکہ میں پاکستانی حکام کو عظیم الشان ہوور ڈیم کا تکنیکی دورہ کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ نمائش کے بعد وفد امریکہ میں قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی اور بہترین طریقوں سے متعلق آگہی کے لئے ڈینور میں نیشنل رینیوایبل انرجی لیبارٹری کا دورہ بھی کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here