مناسک حج بدھ سے شروع ہو ںگے ‘سعودی حکومت نے تمام انتظامات مکمل کر لئے

0
3404
Hajj

تحریر: محمد لقمان

حج کے مناسک بدھ سے شروع ہوں گے- دنیا بھرسے آئے ہوئے17لاکھ سے زائد مسلمان اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں افراد لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مکہ شہر کے شمال مشرق میں چھ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع وادی منٰی میں قائم خیموں کے شہر میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ جہاں وہ بدھ کو ظہر ‘ عصر ‘ مغر ب اور عشاءکی نمازیں ادا کریں گے -سعودی حکومت نے 17مربع کلومیٹر پر محیط اس خیمہ بستی میں لا کھوں مسلمانوں کی طرف سے حج کی ادائیگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں –
پاکستان سے ایک لاکھ79ہزار سے زائد عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں – پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی معاونت ‘رہنمائی اور فلاح و بہبود کے لئے دو ہزاراہلکاروں پر مشتمل عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔پاکستانی عازمین حج کو منٰی کی خیمہ بستی میں اپنے خیموں کی تلاش میں مدد دینے کے لئے رہنمائی کا موثر انتظام کیا گیا ہے ۔ پاکستانی عازمین کے خیموں کے قریب معاونین کی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جہاں سبزرنگ کی جیکٹس پہنے اور چھوٹے پاکستانی پرچم تھامے ان معاونین کو حجاج کی مناسب رہنمائی کیلئے منی کا نقشہ فراہم کیا گیا ہے ۔حکومت پاکستان کی طرف سے منیٰ کے نقشے چھپوالئے گئے ہیں اور یہ عازمین میں بھی تقسیم کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے مقامات خود بھی تلاش کرسکیں۔منیٰ میں ایک مرکزی دفتر بھی قائم کیاگیا ہے جہاں سے پاکستانی عازمین کسی بھی قسم کی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔حجاج کو منیٰ روانگی سے دو روز پہلے مکتب نمبر اور ٹرین کے ٹکٹ فراہم کردئیے گئے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here