بینکاری صارفین کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن

0
2964

بینکاری صارفین کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے جس کا نمبر UAN 111-727-273 ہے۔ اس کا مقصد بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں اور ترقیاتی مالکاری اداروں کے خلاف صارفین کی شکایات کا تصفیہ کرنے میں مدد دینا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جناب طارق باجوہ نے آج ہیلپ لائن کا افتتاح کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو ہیلپ لائن کے بارے میں آگاہ کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ بینکاری صارفین کی شکایات مناسب طور پر نمٹائی جاسکیں۔
ہیلپ لائن کے قیام کے بعد بینکوں کے خلاف صارفین کی تمام شکایات صرف اس نمبر پر نمٹائی جائیں گی۔ یہ نمبر اسٹیٹ بینک کے اوقات کار کے دوران دستیاب رہے گا۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین کی آسانی کے لیے اپنی برانچوں میں اس ہیلپ لائن نمبر کو نمایاں طور پر آویزاں کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here