اب چاند کو اگست ميں گرہن لگے گا

0
3592
Second Lunar Eclipse on 7/8 August

تحریر: محمد لقمان

سال کا دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 اگست کي درمياني شب لگے گا۔جزوي طور پر گہنايا ہوا چندا ماموں پاکستان ميں بھي نظر آئے گا۔

محکمہ موسميات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز پاکستاني وقت کے مطابق رات 8 بجکر 50 منٹ پر ہوگا۔ 11 بجکر 20 منٹ پر گرہن عروج پر ہوگا۔ صبح ايک بجکر 51 منٹ پر گرہن ختم ہوجائے گا۔ پاکستان کے علاوہ مغربي بحرالکاہل، آسٹريليا، ايشيا ، انٹارکٹيکا، افريقہ اور يورپ ميں بھي چاند گرہن ديکھا جاسکے گا۔ سال 2017 کا پہلا چاند گرہن 10 اور 11 فروري کي درمياني شب ہوا تھا۔ 26 فروري کو  سال کا پہلا سورج گرہن ديکھا گيا تھا۔ سال کا دوسرا اور آخري گرہن 21 اگست کو ہوگا۔ روائتي طور پر ہر سال سورج اور چاند چار دفعہ گہنائے جاتے ہيں۔ بنيادي طور پر يہ ايک فلکياتي عمل ہے مگر دنيا کے ہر حصے ميں اس سے جڑي بہت ساري توہمات ہيں۔ جن کي کوئي سائنسي حيثيت نہيں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here