تحریر: محمد لقمان
محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعے کے دوران زیریں سندھ میں اکثر مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ لاڑکانہ، نواب شاہ، قلات ، کوئٹہ، سبی ، ژوب اور نصیر آباد میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔بدھ سے جمعرات کے دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتسان اور کشمیر میں چند مقامات تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔جمعہ سےہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدھ اور جمعرات کے دوران شدید بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص ڈویژن کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔، اس دوران مشرقی بلوچستان کے دریاوٰں / ندی نالوں میں بھی طغیانی کا امکان ہے۔