شاہد خاقان عباسی عبوری وزیر اعظم نامزد

0
2701
Shahid Khaqan Abbasi preside first cabinet meeting.

تحریر: محمد لقمان
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم کے طور پر نامزد کردیا ہے۔حتمی منظوری ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں دی جائے گی۔ وہ 45 روز کیلئے وزیر اعظم بنائے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں تحلیل ہونے والی وفاقی کابینہ میں شاہد خاقان عباسی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل تھے۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے بعد میاں شہباز شریف کو موجودہ پارلیمانی دور کے باقی ماندہ عرصے کیلئے وزیر اعظم بنایا جائے گا۔ پرویز مشرف کے دور میں وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کی سبکدوشی کے بعد 2004 میں چوہدری شجاعت حسین کو 45 دن کے لئے عبوری وزیر اعظم بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد شوکت عزیز 4 سال کی باقی مدت کے لئے پاکستان پر حکمرانی کرتے رہے۔ نون لیگ کو شاہد خاقان کو عبوری وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے رکن قومی اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے بنانا پڑا ہے۔ میاں شہباز شریف اس وقت پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں۔ وہ اب اپنی پنجاب اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے کر میاں نواز شریف کے حلقے این اے 120 سے الیکشن لڑ کر قومی اسمبلی میں پہنچیں گے اور پھر پارلیمنٹ سے ووٹ لے کر وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تاہم شاہد خاقان عباسی چونکہ پہلے ہی قومی اسمبلی کے رکن ہیں، اس لئے وہ آئندہ دو سے تین روز میں قومی اسمبلی سے ووٹ لے کر وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here