ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جاری، لاہور میں مائع گیس اب 105 روپے کلو بکے گی

0
3192
LPG prices increased in Pakistan.

تحریر:محمد لقمان
ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی( کی قیمت میں مزید 5 روپے کلو اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ اب گھریلو سلنڈر 50 روپے اور تجارتی سلنڈر 200 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں گیس 100 روپے فی کلو، ۔لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ اور پشاور میں 105روپے فی کلو کے حساب سے بکے گی۔ رحیم یار خان، صادق آباد،بہاولپور، لودھراں، یزمان منڈی میں 115روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ہے۔ حیدر آباد، ، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر میں 125روپے فی کلو، راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی،آزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور میں 130 روپے فی کلو اور ۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی اور بالاکوٹ،135 روپے کلو بکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here