۔11 سے 13 جولائی کو اونچے درجے کا سیلابی ریلہ پاکستان داخل ہوگا

0
3048
Warning of floods in rivers-Chenab and Jhelum in Pakistan

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی وارننگ کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں بارشوں کی وجہ سے اگلے 72 گھنٹوں میں دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ جس کی وجہ سے ناروال ، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، جھنگ سمیت متعدد علاقوں میں دریا کے کنارے آبادیوں اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔دريائے جہلم ميں بھي منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سيلاب کا خدشہ ہے۔ ۔تاہم دريائے جہلم کا پاني منگلا جھيل کو جلد بھرنے ميں مددگار ثابت ہوگا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے دريائے راوي اور چناب کے معاون نالوں اور ڈي جي خان کے رودکوہي نالوں ميں بھي طغياني کي پيشگوئي کي ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here