آج کا پھل۔۔۔کوڑ تمہ

0
5628

تحریر: محمد لقمان
لاہور یا پنجاب کی کسی بھی سبزی منڈی میں جائیں تو خربوزہ نما گیند کے سائز کا سبز اور پیلی دھاریوں والا پھل جگہ جگہ نظر آئے گا۔ خیال رہے کہ یہ کسی طور پر بھی خربوزے کی قسم نہیں۔ اسے کوڑ تمہ کہتے ہیں۔ ذائقے میں انتہائی کڑوا ہونے کے باوجود انسانی اور حیوانی صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ اس کو عربی زبان میں خنطل،فارسی میں خربزہ تلخ،اردو میں تمہ، سندھی میں ٹوہ اور انگریزی میں کالوسنتھ کہتے ہیں۔ اس کی فصل ایک بیل دار بوٹی کی طرح ہوتی ہے۔ جو موسم بر سات میں خودرو،دریاؤں اورریتلی زمین میں پیدا ہوتی ہے۔ اس کا کچا پھل سبز جبکہ پکنے پر ہلکا زرد ہوجاتا ہے۔ جس پر سبز دھاریاں ہوتی ہیں۔ پاکستان میں پنجاب اور سندھ کے صوبوں خصوصاً بہاولپور ڈویژن میں کثرت میں پا یا جاتا ہے۔ ا س پھل میں پروٹین کی کافی مقدا ر پائی جاتی ہے۔ا س کا تیل نکا ل کر مختلف کامو ں میں استعمال کیاجاتا ہے کوڑ تمہ بطور خورا ک بھی استعمال کیاجاتا ہے جس میں ا س کا مربہ کافی مشہور ہے۔ ا س کے بیج سے تیل نکا ل کر بائیوفیول کے طورپر بھی استعمال کیاجاتا ہے۔ ا س کی جڑیں بطور جراثیم کش استعما ل ہوتی ہے کوڑ تمہ کے بیج ذیا بیطس یا شوگر کے مریضوں کے لئے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ حکما کے مطابق ا س کا پھل بر یسٹ کینسر کو روکنے میں اہم کر دا رادا کرتا ہے، کوڑ تمہ مختلف ادو یا ت میں استعمال ہوتا ہے بلکہ ا س کو اگانے میں زمین کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں بہتر ی آتی ہے یہ زمین کی زرخیزی کو بڑھاتا ہے کوڑ تمہ کے پھل میں کیلشیم اور پروٹین کی کافی مقدار ہوتی ہے ا س کی جڑیں اور ا س کے پتوں کا تیل کانچوڑمختلف فصلوں کے کیڑے ما ر ادو یا ت کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے خاص طور پر ا س کے بیجوں کا تی ذخیر ہ شد ہ خوردنی اجنا س کے حشرات کو ما رنے کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے کوڑ تمہ کے پتوں سے یرقان کا علا ج کیاجاتا ہے کوڑ تمہ قدر ت کی ایک انمول نعمت ہے جومختلف بیماریوں کیلئے قدرتی اور بے حدسستا علاج ہے۔فالج و لقوہ اور جذام جیسے امراض میں بکثرت استعمال کیاجاتا ہے۔ کڑوا ہونے کیوجہ سے مقوی معدہ ہے۔معدہ کی رطوبت کو بڑھا کر بھوک زیادہ کرتا ہے۔ تمے کے بیج قبض کو دور کرنے کے لئے کھائے جاتے ہیں۔مگر اس کا گودا زیادہ استعمال کیاجائے تو صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے مریض کمزور ہوجاتا ہے۔ انسانوں کے علاوہ جانوروں کے لئے بھی پھکی بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ خصوصاً گھوڑوں اور گدھوں کو ہاضمے کے لئے خوراک میں ملا کر دیا جاتا ہے۔ گویا کہ ایک انتہائی کڑوا اور بظاہر بے وقعت پھل ہر لحاظ سے مفید ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here