پہاڑوں پر برف پگھلنے ميں تيزي اور بارشوں کي وجہ سے تربيلا جھيل مکمل طور پر بھر گئي ہے
محکمہ موسميات کے مطابق دريائے سندھ پر واقع تربيلا ڈيم کي جھيل سطح سمندر سے ايک ہزار پانچ سو پچاس فٹ کي بلندي تک بھر چکي ہے۔۔جب کہ انتہائي حد بھي اتني ہي ہے۔۔اس وقت جھيل ميں چونسٹھ لاکھ ايکڑ فٹ سے زائد پاني موجود ہے۔۔دوسري طرف دريائے جہلم پر قائم منگلا ڈيم کي جھيل ميں بھي صرف ساڑھے سات فٹ مزيد پاني بھرا جاسکتا ہے۔۔منگلا جھيل ميں پاني سطح سمندر سے ايک ہزار دو سو چونتيس اعشاريہ چھ صفر فٹ تک بلندي پاني موجود ہے۔۔جبکہ انتہائي سطح ايک ہزار دو بياليس فٹ ہے۔۔منگلا ڈيم بھرنے پر قابل استعمال پاني کي دستيابي چوہتر لاکھ ساٹھ ہزار ايکڑ فٹ تک ہوگي۔ پاکستان میں دیگر پانی کے اہم ذخائر میں چشمہ بیراج ہے۔